Friday, September 29, 2023

ایم جی کی پاکستان میں اسمبل ہونیوالی ایچ ایس ایسنس متعارف لیکن اس کا مقابلہ کن گاڑیوں سے متوقع ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(اردولائٹ) ایم جی جے ڈبلیو ایس ای زیڈ کی طرف سے بالآخر پاکستان میں اسمبل ہونے والی ایچ ایس ایسنس متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس کیٹیگری میں کیا سپورٹیج اور ہنڈائی ٹکسن پہلے سے پاکستانی مارکیٹ میں موجود ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایچ ایس ایسنس اپنے اضافی فیچرز اور کم قیمت کے سبب ان گاڑیوں کو سخت ٹکر دے گی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کی طرف سے ان تینوں گاڑیوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔

ایچ ایس کی مجموعی لمبائی 4ہزار 574ملی میٹر، چوڑائی 1ہزار876ملی میٹر، مجموعی اونچائی 1ہزار 685ملی میٹر، وہیل بیس 2ہزار 722ملی میٹر، گراﺅنڈ کلیئرنس 175ملی میٹر، لگیج کیپیسٹی 463لیٹرز اور اس گاڑی کا وزن 1ہزار 550کلوگرام ہے۔سپورٹیج کی مجموعی لمبائی 4ہزار 485ملی میٹر، چوڑائی1ہزار855ملی میٹر، مجموعی اونچائی 1ہزار 635ملی میٹر، وہیل بیس2ہزار 670ملی میٹر، گراﺅنڈ کلیئرنس 172ملی میٹر، لگیج کیپیسٹی 491لیٹرز اور وزن 1ہزار 544کلوگرام ہے۔ اسی طرح ٹکسن کی مجموعی لمبائی 4ہزار 480ملی میٹر، چوڑائی 1ہزار 850ملی میٹرمجموعی اونچائی1ہزار 660ملی میٹر، وہیل بیس 2ہزار 670ملی میٹر، گراﺅنڈ کلیئرنس 172ملی میٹر، لگیج کیپیسٹی 491لیٹرز اور وزن 1500کلوگرام ہے۔

انجن کے حوالے سے بات کی جائے تو ایچ ایس میں 1.5لیٹر ٹربو چارجڈ 4سلنڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 160ہارس پاور اور 250نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔انجن کی یہ طاقت 7سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ذریعے فرنٹ وہیلز کو منتقل کی جاتی ہے۔ کمپنی اس گاڑی کے لیے 11سے 14کلومیٹر فی لیٹر کی فیول اکانومی کا دعویٰ کرتی ہے۔

سپورٹیج اور ٹکسن دونوں میں 2.0لیٹر نیچرلی ایسپائریٹڈ 4سلنڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 155ہارس پاور اور 196نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ طاقت 6سپیڈ ٹارک کنورٹرآٹومیٹک گیئربکس کے ذریعے فرنٹ وہیلز کو منتقل کی جاتی ہے۔ دیگر فیچرز کی بات کی جائے تو تینوں گاڑیوں میں سنٹرل پاور ڈورلاکس، کنٹیکٹ سنسنگ ڈورلاکس اینڈ ونڈوز، اموبلائزر سسٹم اینڈ برگلر الارم اور پارکنگ سنسرز کے فیچرز ملتے ہیں۔

Read  دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف میں کئی معاملات پر اختلاف ہے ،سخت فیصلے لینا ہوں گے ، وزیر مملکت برائے خزانہ
ایچ ایس میں لگے کیمروں کی بدولت آپ گاڑی کے چاروں طرف کا منظر سکرین پر دیکھ سکتے ہیں تاہم سپورٹیج اور ٹکسن میں صرف ریئر کیمرا دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے صرف گاڑی کے عقب میں دیکھا جا سکتا ہے۔ٹکسن اور سپورٹیج میں آل وہیل ڈرائیور کا آپشن موجود ہے تاہم ایچ ایس میں یہ فیچر نہیں دیا گیا۔ ٹکسن اور سپورٹیج میں ہل سٹارٹ اور ڈیسنٹ بریک اسسٹ دونوں فیچرز دیئے گئے ہیں تاہم ایچ ایس میں صرف ہل سٹارٹ دیا گیا ہے۔

الیکٹرانک پارکنگ بریک، سپیڈ سنسنگ آٹو ڈور لاک، پارک اسسٹ تینوں گاڑیوں میں دیئے گئے ہیں۔ لین ڈیپارچر وارننگ اور فارورڈ کولیژن وارننگ کے فیچرصرف ایچ ایس میں ہیں، ٹکسن اور سپورٹیج میں یہ دو فیچرز نہیں دیئے گئے۔ آٹو میٹک ہیڈلائٹس کا فیچر تینوں گاڑیوں میں دیا گیا ہے۔

کسانوں کے دیرینہ مسائل اور کسان ڈے میں چھپا اِن کا حل
بلائنڈ سپاٹ ڈی ٹیکشن سسٹم، لین کیپ اسسٹ اور ریئر کراس ٹریفک الرٹ کے فیچرز صرف ایچ ایس میں ہیں۔ ٹریکشن اینڈ سٹیبلٹی کنٹرول تینوں گاڑیوں میں ہے۔ کروز کنٹرول ٹکس اور سپورٹیج میں نارمل ہے جبکہ ایچ ایس میں اڈاپٹو دیا گیا ہے۔ ٹکس اور سپورٹیج میں 2ایئربیگ ہیں جبکہ ایچ ایس میں 6ایئربیگ دیئے گئے ہیں۔

قیمت کی بات کریں تو ایچ ایس ایسنس68لاکھ 99ہزار روپے کی ہے جبکہ ہنڈائی کا جی ایل ایس سپورٹ ماڈل 69ہزار 99ہزار روپے اور ان لمیٹڈ ماڈل 73لاکھ 99ہزار روپے کا ہے۔ کیا سپورٹیج تین اقسام میں مارکیٹ میں موجود ہے۔ الفا کی قیمت 59لاکھ 99ہزار روپے، فوروہیل ڈرائیو کی قیمت 66لاکھ 49ہزار روپے اور آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 71لاکھ 49ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

Read  کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے نے عمران خان سے ملاقات کیلیےزمان پارک آنے سے انکار کر دیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -

Latest