اسلام آباد (اردولائٹ )حکومت نے گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو کر دیا لیکن شہری ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مکمل ریلیف سے محروم ہیں ۔
نجی ٹی و ی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں پانچ روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل پر لیوی 25روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے ۔پٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیاہے ، پٹرول کی فی لیٹر او ایم سی مارجن 4 روپے سے بڑھا کر 5 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس شرح صفر برقرار ہے ۔