اسلام آباد (اردولائٹ )سپریم کورٹ نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی 80 پائلٹس سمیت 250 افراد کی بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی آئی اے میں بھرتیوں کی اجازت کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مزید 80 پائلٹس کیا کریں گے جب کل جہاز ہی 30 ہیں ،سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ نئے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دیں گے ؟ نئے نئے ملازمین کو کن عہدوں پر اور کیوں بھرتی کرناہے ؟ ۔ سپریم کورٹ نے نئے جہازوں کیلئے روٹس اور ادائیگی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔
جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے یورپ ، امریکہ، کینیڈا سمیت تمام روٹس تو بند ہو چکے ہیں ، ڈومیسٹک فلائٹ کیلئے بھی پی آئی اے میں کوئی بیٹھنا نہیں چاہتا ۔