Thursday, September 28, 2023

”پاکستان روس سے رعایتی تیل نہیں لے رہا “وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے واضح تردید کر دی

اسلام آباد(اُردولائٹ تازہ ترین خبریں)

روس سے سستا تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹوزرداری اور حکومتی وزراءمیں کھلا تضاد سامنے آ گیاہے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہے ہیں۔چند روز قبل ہی دورہ روس سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر نظرثانی اور معیشت کی بحالی میں مدد کا مطالبہ بھی کیا۔

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل، ق لیگ کھل کر میدان میں آگئی، اپنی شرائط پیش کردیں
امریکا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں، جس میں ہم نے قابل فخر کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے، دہشت گرد کا کسی خطے یا مذہب سے تعلق نہیں ہے اس لیے دہشت گردی کے ساتھ اسلام کو جوڑنا ہرگز درست عمل نہیں ہے۔

Read  فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -

Latest