کراچی(اردولائٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا،پاک انگلینڈ ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئیں ،فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو ٹیسٹ کیپ مل گئی ،سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے محمد وسیم جو نیئر کو کیپ دی ۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو سیریز میں 2صفر کی برتری حاصل ہے،پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد میچ سے آئوٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔