لاہور(اُردولائٹ تازہ ترین خبریں)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سیات میں انٹری کی خبروں کے بعد اہم سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ کیا فوجی افسر ریٹائرمنٹ کےبعد دو سال تک سیاست میں حصہ لے سکتا ہے؟
اس حوالے سے انڈیپنڈنٹ اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب میں بتا یا ہے کہ’یہ سخت آرڈر ہے اور فوج کے ڈسپلن کا حصہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے دو سال تک تقاریر، انٹرویوز یا سیاست میں حصہ نہیں لیا جا سکتا۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی اور اگر ڈسپلن کی خلاف ورزی کریں گے تو محکمانہ کارروائی ہو گی۔‘