احتساب عدالت نے غیرقانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس میں عثمان بزداری کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق دوران سماعت احتساب عدالت نے کہاکہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں آگاہ کریں، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ،
جج احتساب عدالت لاہور نے کہاکہ پھر ایسے تو میں عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتا رہتا ہوں،جج احتساب عدالت نے کہاکہ کلیئر ہدایات لیکر آئیں کہ اس کیس میں گرفتاری چاہئے نیب کو یا نہیں ، عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔