کویت جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری آگئی

کویت میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور سیاحت میں اضافے کے لیے 3 ماہ کا انٹری ویزہ متعارف کرایا ہے جس کا آغاز آئندہ دو روز میں ہوجائے گا۔







کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد پر ملک میں داخلے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اور وہ بغیر ٹیسٹ یا قرنطینہ کے ملک میں داخل ہوسکیں گے البتہ ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والے افراد کو پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھانا لازمی ہوگا جب کہ کویت پہنچنے کے بعد 7 دن ہوٹل میں قرنطینہ اور اس کے بعد پھر پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہوگا۔

کویتی حکومت سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لیے کئی ممالک کے شہریوں کے لیے پہنچنے پر ویزا   کی سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں