یمن میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش

یمن کے صوبے البیضاء کے شہر رداع میں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے۔ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا نادر واقعہ ہے۔یمن کے الہلال الطبی ہسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی۔ بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گیا۔یمنی میڈیا پرسن کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے مطابق تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایسے پیدا ہوئے جن کی ایک آنکھ تھی۔زارعی نے بتایا کہ اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665ء میں ہوا تھا۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں