تیاری کا مکمل وقت 15 منٹ
پکانے کا وقت 35 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے 5 افراد
Ingredients – اجزاء
1 رہو مچھلی ایک یاڈیڑھ کلو | 2 سفید سر کہ ایک پیالی |
. | . |
3 لیموں 2عدد | 4 سونف ایک چائے کا چمچ |
. | . |
5 ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کاٹ لیں | 6 پودینہ ایک گٹھی باریک کاٹ لیں |
. | . |
7 ہری مرچ 2سے3عدد باریک کاٹ لیں | 8 سرخ مرچ دو کھانے کے چمچ کوٹ لیں |
. | . |
9 سونٹھ پسی ہو ئی ایک کھانے کا چمچ | 10 ہلدی ایک چائے کا چمچ |
. | . |
11 نمک حسب ذائقہ | 12 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ |
. | . |
13 اجوائن ایک چائے کا چمچ | 14 میدہ 2کھانے کے چمچ |
. | . |
15 تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت |
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1سب سے پہلے رہو یا سرمئی مچھلی دھوئے بغیر آدھی پیالی سفید سرکہ اور نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ چھوڑیں ۔ | 2 دس منٹ سے اچھی طرح صاف کرلیں اور دھو لیں اب مچھلی میں لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور نمک لگا کر 5منٹ کے لئے رکھ دیں ۔ |
. | . |
3 پھر ایک فرائی پین میں ہلکی سی چکنائی لگا کر ہلدی لگی مچھلی کے سلائس پھلا کر رکھیں اور پانی خشک کرلیں ۔ | 4 اب سفید زیرہ اجوائن اور سونف ملا کرتوے پر بھون لیں جب خوشبو آنے لگے تو توے سے اتار کر باریک پیس لیں اب مصالحہ ‘پودینہ‘ہرادھنیا اور ہری مرچ ملا کر بلینڈر میں پیس کر باریک چٹنی بنالیں ۔ |
. | . |
5 اب اس میں آدھی پیالی سفید سرکہ آدھا چائے کا چمچ ہلدی‘کٹی لال مرچ ‘سونٹھ اور میدہ ملا کر مچھلی کے سلائس پر اچھی طرح سے لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں ۔ | 6 اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑے ڈیپ فرائی کریں اور سنہری ہونے پر نکال لیں بلوچی مچھلی تیار ہے ۔ |