اب تک 1۔3 ملین لوگوں کا کروناویکسین ہو چکی ہے – اسد عمر – اُردولائٹ تازہ ترین خبریں

اب تک 1۔3 ملین لوگوں کا کروناویکسین ہو چکی ہے – اسد عمر – اُردولائٹ تازہ ترین خبریں

منسٹر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (اُردولائٹ تازہ ترین خبریں) اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 13 لاکھ سے زیادہ افراد کو کوڈ 19 کے خلاف ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

منگل کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ساٹھ سے ستر ہزار ویکسین روزانہ کی بنیاد پر دی جارہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عیدالفطر کے بعد اسے ایک لاکھ پچاس ہزار سے دو لاکھ تک بڑھایا جائے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ گذشتہ رات ملک میں نو لاکھ ویکسین دستیاب تھیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر ملک نے وعدوں کے مطابق ویکسین وصول کیں تو عید الفطر کے بعد تمام پاکستانیوں کے لئے یہ ویکسین کھول دی جائے گی۔

وزیر منصوبہ بندی نے ایک بار پھر لوگوں پر زور دیا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے صحت کے رہنما خطوط پر مکمل عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں