Dum Ki Machhli Recipe In Urdu دم کی مچھلی بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت 20 منٹ

پکانے کا وقت 35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے 6 افراد

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

1مچھلی (روہو ) دو کلو (تازہ صاف ٹکڑے) 2 بادام 25گرام
..
3 ناریل آدھا (تازہ ) 4  خشخاش 25گرام
..
5 تل 25گرام 6 سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
..
7 ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ 8 سرخ مرچ چار چائے کے چمچ
..
9  ہلدی چار چائے کے چمچ 10 نمک حسب ذائقہ
..
11 پیاز 250گرام 12 آئل دو پیالی
..
13 دہی آدھا کلو 14 مچھلی کے ٹکڑوں میں ہلدی اور تھوڑا سا تیل لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں ۔
..
15 سرخ مرچ وہلدی کے علاوہ دوسرے خشک مسالے توے پر بھون کر ناریل کو باریک پیس لیں ۔ 16 ناریل تازہ نہ ملے تو کھوپرا ڈالیں اور اس کا برادہ بھی ہلکا بادامی بھون لیں ۔
..
17 مچھلی کے ٹکڑے خوب اچھی طرح دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں ۔ 18 دہی میں تمام مسالے اچھی طرح ملائیں ،پیاز سرخ کرکے باریک پیس لیں اور اسے بھی مسالے میں ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر یہ آمیزہ اچھی طرح لگادیں اور ڈھک کر پندرہ یا بیس منٹ تک چھوڑ دیں ۔
..
19 ایک چوڑے برتن یا بیکنگ ڈش میں تیل ڈال کر ٹکڑے اچھی طرح جمادیں اور تمام مسالے بھی ڈال دیں ۔ 20 برتن کو اوون میں درمیانی آنچ پر رکھیں یا ڈھک کر نیچے اوپر کوئلوں کی دھیمی آنچ دیں ۔
..
21 جب خوشبو آنے لگے اور تیل اوپر آجائے تو نکال کر ہر ا مسالہ چھڑک کر پیش کریں ۔ 22 اگر چاہیں تو لیموں کا رس نچوڑ لیں ۔
..