ہائر ایجوکیشن کمیشن کابڑا اعلان

کامیاب جوان پروگرام نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نوجوانوں کو کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے چار ارب روپے کی چار نئی سکیمیں شروع کی ہیں۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے اسلام آباد میں سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اولمپیئن آصف باجوہ سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے ملک بھر میں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس اکیڈمیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت باصلاحیت کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ستاروں کی شناخت اور انتخاب کے لیے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام صوبوں میں ضلعی اور قومی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں