صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا معاملہ

صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا معاملہ

یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارےکھلیں گے، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے 2 ہفتے چھٹیاں مزید بڑھانے سے انکار کر دیا







اسلام آباد ( اُردو لائٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 اپریل 2022ء ) اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا۔اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ سلیبس وقت پر مکممل کرایا جا سکے۔محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سکولز میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

جبکہ چھٹیوں میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکول سربراہان کو یکم اگست سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔چھٹیوں میں چند روز باقی رہ گئے ہیں ۔ ۔محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سکولزمیں اگلے تعلیمی سیشن کیلئیکلاسزکاباقاعدہ آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا۔پرنسپل کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میاں محمد سعیدکاکہناتھاکہ اگلا سیشن یکم اگست سے مارچ تک 8 ما ہ کا ہوگا۔دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا،چھٹیوں کو پندرہ اگست تک بڑھا دیا گیا۔اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جو کہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھیں لیکن پنجاب یونیورسٹی نےموسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیاں پندرہ اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں