قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان فیلڈنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف 83.33 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور 18 گیندوں پر 15 رنز ہی بنا پائے۔ وہ یزویندر چاہل کی گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش میں ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
خیال رہے کہ فخر زمان نے فیلڈنگ میں بھی ٹیم کو بری طرح مایوس کیا تھا۔ انہوں نے میچ کی آخری دو گیندوں پر مس فیلڈنگ کرتے ہوئے نہ صرف کیچ چھوڑا بلکہ دونوں گیندوں پر چوکے بھی کروائے جس کی وجہ سے قومی ٹیم پر آٹھ اضافی رنز کا بوجھ پڑا۔