Thursday, March 23, 2023

“آصف کا کردار ایسا ہی ہے جیسے ڈرامے کے کسی سین میں کوئی چائے کی ٹرے رکھ کر چلا جائے” سکندر بخت کا دلچسپ تبصرہ

 سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ جس نے بھی محمد نواز کو اوپر بھیجا اس نے بہترین فیصلہ کیا، آصف کا کردار ڈرامے کے مختصر کردار جیسا ہے اور انہوں نے آج بہترین انداز میں اپنا کردار نبھایا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ محمد نواز  کو اوپر بھیجنے کا فیصلہ جس کا بھی تھا وہ بہت ہی بہترین فیصلہ تھا۔ 

آصف علی کی کارکردگی کے بارے میں سکندر بخت نے دلچسپ مثال دی ۔ انہوں نے کہا کہ آصف کا ٹیم میں بہت ہی چھوٹا کردار ہوتا ہے، یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی شخص کہے کہ میں نے ڈرامے میں کام کیا ہے، پوچھو تو کہے کہ فلاں سین میں میں آیا  اور چائے کی ٹرے رکھ کر چلا گیا تھا، آصف کا کردار بھی ایسا ہی ہے اور انہوں نے دو چھکے مار کر بہترین انداز میں اپنا کردار نبھایا۔

فخر زمان کی مس فیلڈنگ اور ناقص بیٹنگ کے حوالے سے سکندر بخت نے کہا کہ ٹیم کے میچ جیتنے کی وجہ سے وہ بچ گئے ہیں۔

Read  اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,743FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest