لاہور(اردولائٹ)پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے کہاہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت کی حمایت ضروری ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پراسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 188 ارکان سے رابطے شروع ہو گئے۔
پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے کہاہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت کی حمایت ضروری ہے ،آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت کل ارکان میں سادہ اکثریت ثابت کرنا لازم نہیں، لیگل ٹیم نے کہاکہ اعتما کے ووٹ کے دوران غیر حاضر ارکان کیخلاف نااہلی کی کارروائی ہو گی ۔