Wednesday, March 29, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے یکم ستمبر تک گرفتاری سے روک دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے ،عمران خان کی مستقل ضمانت کی درخواست پر مدعی اور پولیس کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔۔

اس سے قبل عمران خان ضمانت کیلئے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی پہنچے جہاں کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے، کارکنان نے زبردستی عدالت میں جانے کی بھی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے حصار کو مضبوط کر دیا ۔

اس موقع پر  پولیس کا کہنا تھا  کہ جن لوگوں کے نام لسٹ پر ہیں صرف وہی اضافہ عدالت میں داخل ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کا کہنا تھا کہ ہم ایم این ایز ہیں ہمیں تو اندر جانے کی اجازت دیں ۔

Read  سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر 4 ملزم گرفتار، تعلق کس ملک سے ہے؟

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest