کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر جعلی اکاؤنٹس سے متعلق معلومات کی فراہمی میں ناکام رہا۔
ایلون مسک نے چن ماہ قبل ٹویٹر خریدنے کامعاہدہ کیا تھا ، یہ ڈیل 44 ارب ڈالرز میں ہوئی تھی جو کسی بھی نجی کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا تھا ، تاہم اب ایلون مسک نے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ، جس کی وجہ انہوں نےٹویٹر کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنا بتائی ۔معاہدے کے خاتمے کے اعلان کے سات ہی ٹویٹر کے شیئرز 7 فیصد تک گر گئے ۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹویٹر کے فی شیئر کی بولی 20-54 ڈالر لگائی تھی ۔