Wednesday, March 22, 2023

بجلی نہ ہونے پر موبائل کی روشنی میں لڑکے کی ہارٹ سرجری

وکرین کے دارالحکومت کیف سے ڈاکٹروں کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جو جنگ کی وجہ سے بجلی نہ ہونے کے سبب موبائل فونز کی فلیش لائٹس کی روشنی میں ایک مریض کا آپریشن کر رہے ہوتے ہیں۔ دی سن کے مطابق روسی بمباری کے باعث شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اور بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹروں کی یہ ٹیم ایسی صورتحال میں بھی اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دینے میں مصروف ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم ایک 14سالہ لڑکے کی اوپن ہارٹ سرجری کر رہی تھی، جب روسی فوج کی بمباری سے ہسپتال کی بجلی بند ہو گئی۔ہسپتال کے ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر میخائیل زیگریچک نے بتایا ہے کہ ہم آپریشن کے درمیان میں تھے جب بجلی بند ہوئی۔

ڈاکٹر میخائیل کا کہنا تھا کہ باقی آپریشن ہم نے موبائل فونز کی فلیش لائٹس کی روشنی میں مکمل کیا۔ خوش قسمتی سے لڑکے کا آپریشن کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ روسی افواج 20فروری 2022ءکو یوکرین پر حملے کے بعد سے دارالحکومت کیف پر مسلسل بمباری کر رہی ہیں اور اب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ میزائلوں اور بموں کی بوچھاڑ کے دوران آدھی تباہ ہو چکی عمارتوں میں رہنے کے عادی ہو گئے ہیں۔

Read  وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کے پاس موجود خط سے لا علمی کا اظہار کر دیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,741FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest