برطانیہ میں 21سالہ خاتون سکول ٹیچر کے خلاف اپنے کم عمر طالب علم سے جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر کریشیتھ کی رہائشی اس ٹیچر کا نام ربیکا ولیمز ہے، جس نے اپنے طالب علم کو ورغلا کر محبت کے جال میں پھنسایا اور اسے اپنے ساتھ اپنے گھر لیجا کر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی رہی۔
ایک ساتھی طالب علم کو ان دونوں کے معاشقے کا علم ہو گیا جس نے ایک ٹیچر کو بتا دیا، جس کے بعد ربیکا ولیمز کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سکول کی تحقیقات میں جب اس کا جرم ثابت ہوا تو انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے ربیکا کو مولڈ کراؤن کورٹ میں پیش کر دیا۔
پراسیکیوٹررچرڈ ایڈورڈ نے عدالت کو بتایا کہ ٹیچر اپنے 15سالہ طالب علم کو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران اپنی گاڑی میں بٹھا کر گھر لے جاتی تھی۔جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز جج نکولا سیف مین نے ربیکا کو 12ماہ معطل قید، 150گھنٹے بلا معاوضہ کام اور 576پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔