دبئی(اردو لائٹ)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ناک آؤٹ میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں ایک جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔
بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، عفیف حسین 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ میچ دونوں ٹیمیوں کے لیے اہم ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔