دی بینک آف پنجاب ملک کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کیلئے ایک مرتبہ پھر بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ دی بینک آف پنجاب جانی اور مالی نقصانات برداشت کرنے والے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے اندرون و بیرون ملک سے عطیات جمع کرانے والوں کو اپنانیٹ ورک اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بینک نے اس ضمن میں گزشتہ چند دنوں کے دوران بشمول انٹرنیشنل کریڈ ٹ کارڈ اور سوئفٹ ہزاروں ٹرانزیکشنزکی ہیں۔
ہزاروں کی تعداد میں ہونے والی عطیات کی ٹرانزیکشن کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 5/6 شکایات گردش کر رہی ہیں جس میں مبینہ طور پر بینک سٹاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات وصول کرنے سے انکار کیا۔ ان تمام شکایات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی گئیں جس میں الزامات کو حقیقت کے برخلاف پایا گیا۔ بینک نے وزیر اعلی پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کا اکاؤنٹ نمبر، آئی بی اے این اور سوئفٹ کی تفصیلات اپنے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے تشہیر کیں اوراپنے سٹاف کو صارفین کی اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق عطیات کی تیز ترین پروسیسنگ کی واضح ہدایات جاری کیں۔ عوامی آگاہی کیلئے برانچوں کے باہر بینر زآویزاں کیے گئے اور بینک نے بذات خود وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ روپے عطیہ کیا۔
دی بینک آف پنجاب ان چند بینکوں میں سے ایک ہے جس نے عطیات جمع کروانے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام چینلز موبائل بینکنگ ایپ، اے ٹی ایم نیٹ ورک، انٹر نیٹ بینکنگ پلیٹ فارمز، مقامی اور بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ ادائیگیاں، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سوئفٹ، ایکسچینج کمپنیوں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، ای پے پنجاب ایپ، راست اور RTGS،وغیرہ کی سہولت فراہم کی۔ اس مد میں وصول ہونے والے تمام عطیات اور امداد،شفافیت برقرار رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور قواعد کے مطابق جمع کیے جا رہے ہیں۔