Wednesday, March 29, 2023

بیٹے کی خواہش نے شوہر کو اندھا کر دیا،پنڈٹ کے کہنے پر بیوی کو سب کے سامنے نہانے پر مجبور کر دیا

بھارت میں لڑکے کے خواہش مند شوہر اور سسرالیوں نے خاتون پر ظلم و ستم کے پہا ڑ توڑ دیئے، خاتون نے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کروا دی ،رپورٹ کے مطابق پنڈٹ کے کہنے پر سسرالیوں نے خاتون کو سر عام نہانے پر مجبور کردیا تاکہ بندش ختم ہو اور ان کے یہاں لڑکے کی پیدائش ہو

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں 30 سالہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ لڑکا پیدا نہ ہونے کی وجہ سے اس کا شوہر اور سسرال والے 2013 سے مختلف حربوں سے ہراساں کر رہے ہیں ،خاتون نے دعویٰ کیا کہ شوہر کو کسی پنڈٹ نے بتایا کہ لڑکے پیدا ہونے میں رکاوٹیں ہیں جس کا توڑ یہ ہے کہ بیوی کو رائے گڑھ کے ایک آبشار کے نیچے سر عام نہلاؤ،جس پر شوہر اور سسرالیوں نے مجھے زبردستی سب کے سامنے نہانے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ شوہر نے سونے کے زیورات بیچے اور ایک بینک میں اس کے والدین کی طرف سے دی گئی جائیداد کو گروی رکھ کر 75 لاکھ روپے قرض لیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے قرض کے لیے مجھ سے جعلی دستخط بھی کرائے تھے،پونے پولیس نے خاتون کی درخواست پر شوہر، ساس سسر اور جادوگر کو گرفتار کرلیا۔

Read  Global food prices continue to decline: FAO

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest