Wednesday, March 22, 2023

تھوک پر پابندی کے بعد انگلش کھلاڑی “جوئےروٹ”نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

تھوک پر پابندی کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر  جوئے روٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں کھلاڑی عموماً گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال کرتے ہیں، پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر “جو ئے روٹ “نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  ایک محدود  وقت کی ویڈیو جاری کی گئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوئے روٹ گیند پر تھوک لگانے کی بجائے گیند کو ہی ساتھی کھلاڑی  “لیچ ” کے سر پر رگڑ رہے ہیں، جوئے روٹ نے پہلے لیچ کی کیپ اتاری اور  پھر ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔

Read  جنگ کے آغاز سے اب تک 136 بچے ہلاک ہوئے ، یوکرین

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,741FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest