کراچی (اُردولائٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ثابت ہو گیا جو ویڈیو ریلیز کی گئی وہ شہباز گل کی نہیں ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق علی زیدی نے کہا کہ جو ویڈیو ریلیز کی گئی مجھے تو اس میں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ شہباز گل ہے یا کوئی اور ، جنہوں نے شہباز گل کی تصاویر ریلیز کی وہ احمق ہیں ، اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کرانے میں کیا مسئلہ ہے ۔
خیال رہے کہ مریم ورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے اور چلتے پھرتے دکھایا گیا تھا۔