Wednesday, March 29, 2023

جنرل باجوہ کی تصویر پر جوتے مارنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا

گوجرانوالہ (اردولائٹ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی تصویر پر جوتے مارنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا۔

گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی تھی جس میں ایک شخس سابق آرمی چیف کی تصویر پر جوتے برساتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ حکام نے اس شخص کی شناخت کرکے کامیابی کے ساتھ اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا ہے اور اب اس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

قاسم علی نامی یہ شخص گوجرانوالہ کے علاقے سادھوکی کا رہائشی ہے جس نے اپنی حرکت پر جنرل (ر) باجوہ اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا جس سے ملک کے اداروں کی بدنامی ہو۔ قاسم علی نامی شخص نے اپنی نئی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بہکاوے میں آگیا تھا۔

Read  این اے 118 ننکانہ ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest