Wednesday, March 29, 2023

جنوبی پنجاب میں بااثر افراد نے اپنی زمینیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبو دیا ،متاثرین کی دہائی

ملک کے چاروں صوبوں میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کیساتھ ساتھ پاک فوج بھی متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے مصروف عمل میں ہے ، ایسے میں نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں راجن پور کے متاثرین سیلاب نے شکوہٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں با اثر لوگوں نے اپنے گھر اور فصلیں بچالیں، غریبوں کو ڈبو دیا ہے۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق سینئر صحافی کے جنوبی پنجاب میں پہنچنے پر متاثرین سیلاب نے ان سے شکایتوں کے انبار لگا دیئے ،راجن پور میں ماڑی سے روجھان تک ہر طرف پانی ہی پانی ہے ، خشکی کا نام و نشان نہ رہا لاکھوں افراد بے گھرہو گئے ہیں ۔

“روزنامہ جنگ “کے مطابق فاضل پور میں سیلاب متاثرین ارکانِ اسمبلی سے نالاں نظر آئے ،متاثرین نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اپنے اراکین اسمبلی کی زمینیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبودیا ہے، میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین نے متاثرین کے الزام کی تصدیق  بھی کردی ہے ۔

سینئر صحافی “حامد میر “نے بتایا کہ پنجاب کا ضلع راجن پور سیلاب سے بہت متاثر ہوا ہے، فاضل پور کا علاقہ ان علاقوں میں شامل ہے جو بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، یہاں سیلاب متاثرین انڈس ہائی وے پر کئی کلومیٹر تک موجود ہیں، تونسہ سے راجن پور اور راجن پور سے روجھان تک سیکڑوں کلومیٹر کا علاقہ ایک تالاب کا منظر پیش کرتا ہے، مکان ڈوبے ہوئے ہیں جہاں فصلیں کاشت ہوتی تھیں وہاں اب کشتیاں چل رہی ہیں۔ 

Read  سیلاب کے بعد متاثرین کا نیا امتحان، خشک جگہ پہنچنے کیلئے چلتے چلتے پائوں پر چھالے پڑگئے، کئی کا خون رسنے لگا

حامدمیر کاکہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں صرف انسانی جانوں کا نقصان نہیں کیا، کروڑوں انسانوں کو متاثر نہیں کیا بلکہ پورا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے، ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کے علاوہ بہت سی جگہوں پر پل اور ریلوے ٹریک بھی تباہ ہوگئے ہیں، اس پورے انفراسٹرکچر کو دوبارہ بنانا حکومت اور اداروں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، یہ چیلنج اسی صورت میں پورا ہوسکتا ہے جب اس معاملہ پر سیاست کے بجائے قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest