Monday, March 20, 2023

‘جو کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں، عمران خان کا معنی خیز بیان

اسلام آباد(اُردولائٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جو کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں۔

ایک یو ٹیوبر کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ عوامی سپورٹ ہے اور میں جو بھی کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں۔ میں نے سب کچھ بیچ کر پاکستان میں انویسٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آرام سے اسلام آباد کو بند کر سکتے ہیں اور میں فائنل قدم اس لیے لوں گا کہ اپنے مقصد تک پہنچ جاؤں۔ ہم نے 4 دن کے نوٹس پر ہاکی کا میدان بھرا یہ کوئی نہیں کرسکتا اور انہوں نے مل کر مینار پاکستان پر جلسی کی۔

عمران خان نے کہا کہ تمام مسئلے کا حل شفاف انتخابات اور سیاسی استحکام میں ہے جبکہ ملک میں عدم استحکام ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس طاقت ہے کیا انہیں نظر نہیں آ رہا ؟ کارڈز سارے ہمارے پاس ہیں اور پنجاب حکومت کی ان دنوں میں میری اہمیت نہیں بلکہ صرف اتنی اہمیت تھی کہ حمزہ شہباز نکل جائے۔

Read  Caretaker Punjab CM violates election code

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest