Wednesday, March 29, 2023

حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

 لاہور(آئی این پی ) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں، تین ہفتہ سے زائد برطانیہ میں قیام کیا۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی پر ملک فیصل عظیم، عابد شاہ، توصیف شاہ، ماجد ظہور،عمران گورایا، صبغت اللہ سلطان نے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امور کے حوالے سے نگرانی کریں گے، سابق وزیراعلی پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 4 اگست کو نجی دورے پر اپنی بیٹی سماویہ کے علاج کیلئے لندن گئے تھے انہوں نے 3 ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کیا۔

Read  صدر مملکت کا فیصل مسجد میں خواتین کے نماز ادا کرنے پر پابندی کا نوٹس

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest