Thursday, March 23, 2023

خورشید شاہ نے برطا نیہ جانے کی درخواست دائر کر دی

سکھر (اردولائٹ) وفاقی وزیر اور  پیپلز  پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے علاج کے لیے برطا نیہ جانے کی درخواست کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خورشیدشاہ کی جانب سے احتساب عدالت سکھر کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔درخواست پر  احتساب عدالت  نے بیماری کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینےکاحکم جاری کر دیا، عدالت  نے خورشید شاہ کو  میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر  13دسمبر کو  پیش ہونےکاحکم بھی دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر خورشیدشاہ کی ضمانت منظور ہونے کے ساتھ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا تھا۔

Read  کفایت شعاری پالیسی ؛مارکیٹیں رات 8بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کافیصلہ 

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest