نجی ٹی وی “24نیوز “کے مطابق اسلام آباد ہائیکور ٹ میں ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دینے کی کوشش، منگل کو ناکام بنا دی گئی ہے ،عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے فرار ہونے کی کوشش کی ، تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت مداخلت نے ملزمان کے فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا،پولیس حکام نے اسے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر کے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کی اسلام آباد ہائیکور ٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام
- Advertisement -