Thursday, March 23, 2023

’دنیا کا تنہا ترین انسان‘ قرار پانے والا ایک برازیلی قبیلے کا آخری فردبھی چل بسا

دنیا کا تنہا ترین انسان‘ قرار پانے والا برازیل کے ایک قبیلے کا آخری فرد دنیا سے رخصت ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی کا نام کسی کو معلوم نہیں ہے۔ وہ برازیل کے ایک قبیلے کا آخری فرد تھا جو گزشتہ 26سال سے بالکل اکیلا زندگی گزار رہا تھا۔ وہ دیگر لوگوں کے قطعاً قریب نہیں جاتا تھا۔ گزشتہ دنوں اس کی لاش اس کی دورافتادہ علاقے میں واقع جھونپڑی کے قریب لگے جھولن کھٹولے سے ملی۔ 

اس کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے اور نہ ہی کوئی دیگر ایسی علامت ملی جس سے اس کے قتل کا شبہ ہو۔ اس آدمی کو ’گڑھے والا آدمی‘ بھی کہا جاتا تھا کیونکہ اس نے اپنی رہائش کی جگہ کے اردگرد کئی گہرے گڑھے کھود رکھے تھے۔ ان میں سے بعض گڑھوں کو وہ جانوروں کو پھنسا کر پکڑنے کے لیے استعمال کرتا تھا جبکہ کئی گڑھے خود اس نے اپنے چھپنے کے لیے بنا رکھے تھے۔

یہ آدمی بولیویا کے بارڈر کے ساتھ ملحق برازیل کی ریاست رونڈونیا (Rondonia)کے علاقے تینارو میں رہتا تھا۔ اس کاقبیلہ سینکڑوں نفوس پر مشتمل تھا۔ کہا جاتا ہے کہ 70 کی دہائی میں مویشیوں پالنے والوں نے اس علاقے میں اپنے باڑے بنانے شروع کیے اور زیادہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے اس قبیلے کے لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا۔ 1995ءمیں اس قبیلے کے صرف 7لوگ رہ گئے تھے، جن میں سے 6کو قتل کر دیا گیا۔

اس کے بعد سے یہ شخص اکیلا زندگی گزار رہا تھا۔ اس شخص کی عمر 60سال کے لگ بھگ تھی اور ابتدائی تحقیقات میں اس کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس اس کی موت کے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔اس شخص کا اپنی زندگی میں کبھی کسی بیرونی شخص کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہا۔ دو مواقع پر برازیل کی مقامی قبائلی لوگوں کے معاملات کی نگرانی کرنے ولای ایجنسی فیونائی نے فضاءسے اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔

Read  عثمان بزدار اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد متحرک ہو گئے، اپوزیشن کے کتنے اراکین سے رابطے ہونے کا دعویٰ کر دیا؟ جانئے

 جب بھی اس آدمی کے قریب جانے کی کوشش کی گئی، یہ کہیں چھپ جاتا تھا اور تلاش کرنے پر بھی نہیں ملتا تھا۔ فیونائی کی بنائی گئی ایک ویڈیو میں اس آدمی کے پاس کلہاڑے جیسا کوئی اوزار ہوتا ہے جس سے وہ درخت کاٹ رہا ہوتا ہے۔اس کی یہ آخری ویڈیو2018ءمیں بنائی گئی تھی، جس کے بعد اسے کسی نے نہیں دیکھا اور اب اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest