Wednesday, March 22, 2023

دوسری بیوی اور 7بچوں نے مل کر آدمی کی ’پانچویں‘شادی کی کوشش ناکام بنا دی

بھارت میں دوسری بیوی اور 7بچوں نے مل کر آدمی کی ’پانچویں‘شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر سیتا پور میں پیش آیا جہاں 45سالہ شفیع احمد نے 4شادیاں کر رکھی تھیں اور چوری چھپے پانچویں شادی کر رہا تھا، جس کا اس کے بیوی بچوں کو علم ہو گیا۔ 

شفیع احمد کی دوسری بیوی نے اپنے سات بچوں (جو تین مختلف ماﺅں سے تھے) کو ساتھ لیا اور شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔ بچوں نے وہاں مہمانوں کے سامنے شور مچا دیا کہ یہ ان کا باپ ہے اوراس نے انہیں لاوراث چھوڑ دیا ہے۔ یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ پولیس بلانی پڑ گئی، جس نے شفیع احمد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ 

سٹی کوتوالی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او تیج پرکاش سنگھ نے بتایا ہے کہ شفیع احمد پانچویں شادی کر رہا تھا جبکہ جو اس کی دلہن تھی، اس کی یہ تیسری شادی تھی۔ اس کے بچوں اور دوسری بیوی کا کہنا تھا کہ وہ انہیں خرچ بھی نہیں دیتا اور جس گھر میں وہ رہتے ہیں، وہ بھی اپنی اس پانچویں بیوی کے نام کرنے جا رہا تھا۔ 

Read  حکومت کا ایم کیو ایم سے حتمی ملاقات کا فیصلہ، اعلان کردیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,743FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest