جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت تعلیم نے اہم اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو نئے تعلیمی سال کے دوران سکولز میں داخلے کے مواقع دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے سرکاری سکول انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے بچوں کو داخلہ فارم فراہم کریں، اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ گورنریٹ سے رجوع کرنا ہو گا،سعودی وزارت تعلیم کے مطابق متعلقہ گورنریٹ سے منظوری کے بعد فارم سکول میں جمع کرایا جائے،بچے کے سرپرست کو قانونی اقامہ نہ ہونے کا اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ تعلیمی سال کے دوران اپنے قیام کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ضروری شناختی دستاویزات حاصل کرلے گا۔