Wednesday, March 29, 2023

سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔  سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی،  جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کوپاکستان میں غیر معمولی سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال پر اظہار  یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یقین دہانی کو بھی سراہا۔

Read  چینی صدر کا دورہ ، سعودی عرب نے پالیسی واضح کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest