Thursday, March 23, 2023

صحافیوں کی عالمی تنظیم کا جمیل فاروقی کی فوری رہائی کا مطالبہ

نیویارک امریکہ کی غیرسرکاری فلاحی تنظیم ’دی کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ (سی پی جے) نے پاکستان میں زیرحراست صحافی جمیل فاروقی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سی پی جے ایشیاءکے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں پاکستانی صحافیوں جمیل فاروقی اور الیاس سومرو کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور لکھا گیا ہے کہ ”حکام فوری اور غیرمشروط طور پر صحافی جمیل فاروقی کو رہا کریں اور اسے اور صحافی الیاس سومرو کو ان کے کام کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنانا بند کریں۔“

رپورٹ کے مطابق حکام کی طرف سے جمیل فاروقی کو گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جو ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ اینکر اور یوٹیوبر ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے چینل کو 1لاکھ 20ہزار لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے۔ 19اگست کو ٹھٹھہ میں پولیس نے الیاس سومرو کو بھی گرفتار کیا تھا۔ وہ ایک روزنامہ سے وابستہ رپورٹر اور مقامی پریس کلب کے صدر ہیں۔ الیاس سومرو کے بھائی لطیف اللہ سومرو نے بتایا ہے کہ ایک عدالت سے الیاس سومرو کو ضمانت مل گئی ہے اور انہیں گزشتہ روز رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمیل فاروقی کو یوٹیوب پر شہباز گل پر تشدد سے متعلق ایک شرمناک دعوے پر مبنی ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 

Read  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest