Thursday, March 23, 2023

عدلیہ کیخلاف تقاریر کیس،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی معافی قبول کرلی

راولپنڈی(اردولائٹ)تحریک انصاف آزادی مارچ میں عدلیہ کیخلاف تقاریر کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیرمشروط معافی مانگ لی ،عدالت نے اسد عمر کی غیر مشروط معافی قبول کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کیخلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی،سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی اسد عمر نے جو کہا غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، کیس نہیں چلانا چاہتا،عدالت نے کہاکہ اچھا کیا معافی مانگ لی معاملہ ختم کردیا، عدالت نے لانگ مارچ راستوں کا معاملہ بھی نمٹانے کا عندیہ دیدیا۔عدالت نے کہاکہ آزادی مارچ راستوں کی بندش اب معاملہ ختم، مارچ پرامن گزر گیا،عدالت کاکام غیرقانونی اقدام سے روکنا تھا، مارچ پرامن رہا۔

سونم کپور بھی ماہرہ خان کی خوبصورتی کی مداح نکلی
جسٹس جواد حسن نے کہاکہ پرامن احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے،عدالت نے کہاکہ راستوں کی بندش بارے فیصلہ جاری کروں گا جوآئندہ کیلئے گائیڈلائن ہوگی،راستوں کی بندش پٹیشنزپر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا،عدالت غیرمشروط معافی سے مطمئن ہے ، تمام پٹیشنز نمٹا دی گئی ۔

Read  خاتون جج کو مبینہ دھمکیاں دینے پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کاکیس ، پیمرا نے تقریر کا ریکارڈ جمع کرادیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest