Wednesday, March 22, 2023

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل آخری میچ ہے، میسی نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی

دوحہ (اردولائٹ) ارجنٹینا کے سٹارفٹبالرلیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل ان کا آخری میچ ہوگا۔

فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 ءکا فائنل میچ انکا انکے ملک کے لیے آخری میچ ہوگا۔میسی رواں سال اکتوبرمیں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکےہیں جس کی تصدیق انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جیت کے بعد دوبارہ کی ہے۔

اکتوبر میں ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، تاہم اب انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل ہی انکی انٹرنیشنل گیم کا آخری میچ ہوگا،میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022ءمیں سب سے زیادہ 25 میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا، فائنل کھیل کر میسی سب سے زیادہ 26 میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے، انہوں نے ارجنٹینا کے لیے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

Read  الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest