Thursday, March 23, 2023

لاہور ایئر پورٹ روزانہ 3 گھنٹوں کیلئے پروازوں کیلئے بند رہے گا، اعلان ہو گیا

لاہور (اُردولائٹ ) سول ایوی ایشن نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے اللصبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر 3گھنٹے کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔

مقامی اخبار “ٗروزنامہ جنگ “کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں سے مسلسل پرندے ٹکرانے کے واقعات کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایاہے،سول ایوی ایشن نے لاہور ایئرپورٹ پر 11جولائی سے 2 ماہ کیلئے اللصبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا ہے –

سی اے اے نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی ایئرلائن نوٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں تاہم کسی بھی ہنگامی صورت میں طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی ،ترجمان کا کہنا تھا کہ مون سون کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اللصبح 5بجے سے صبح کے 8 بجے تک کوئی بھی طیارہ ٹیک آف اور لینڈنگ نہیں کرسکے گا، پابندی کا اطلاق 11جولائی سے 15 ستمبر تک ہوگا۔

Read  IT sector to capitalise on opportunities in S Arabia

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest