لاہور ہائیکورٹ نے گاﺅن تبدیلی پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر توہین عدالت کیس میں وکیل کو 3 ماہ قید کی سزا اور6 ماہ کیلئے لائسنس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گاون تبدیلی پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر وکیل کےخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری کردیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ توہین عدالت پر وکیل کو 3ماہ کی قید کی سزااور6ماہ تک لائسنس معطل کیاجاتا ہے،وکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں،پولیس گرفتار کرکے جیل بھجوائے،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور اور شیخوپورہ کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کریں،عدالت نے کہاکہ وکیل نے عدالت میں گاون پہننے سے منع کرنے پر نامناسب رویہ اختیار کیا۔