متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹ کی خالی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز”کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن شام 4بجے جاری کرے گا، رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے تینوں امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے عاجز دھامرہ نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی پی اور ایم کیو ایم معاہدے کے نتیجے میں تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔