لاہور(اردولائٹ) مسلم لیگ(ن) نے پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سعد رفیق، ایاز صادق، سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطاء تارڑ ودیگر موجودہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت جاری ہے،اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو 23 دسمبر کو تحلیل کرنے سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ، پارٹی کی جانب سے کہاگیاہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور ہی رہیں ۔