Wednesday, March 29, 2023

ملک میں 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کیلئے وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (اردو لائٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں 10 ہزار میگاواٹ سولر بجلی پیدا کرنے کیلئے اگلے ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز کی  کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

اپنے  ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کے حصے کے طور پر ہم نے آج فیصلہ کیا ہے  کہ اگلے ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز کی پری بولی کانفرنس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیزل پر چلنے والی سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ڈیزل، کوئلے اور فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو جزوی طور پر تبدیل کر دیا جائے گا۔

شہباز شریف کے مطابق پاکستان میں بجلی کا ایک بڑا حصہ درآمدی ایندھن سے پیدا ہوتا ہے جس کی قیمتیں حالیہ مہینوں میں بڑھی ہیں۔ ہمارے نیشنل سولر انرجی انیشی ایٹو کا مقصد مہنگی توانائی کو سستی شمسی توانائی سے بدلنا ہے، جس سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر ریلیف ملے گا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

Read  The RICA defense talks will be held in Washington DC from tomorrow

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest