Friday, March 24, 2023

مولانا فضل الرحمان مردان میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار 

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)مردان میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار ،سینیٹ میں آزاد گروپ کے سربراہ سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سینیٹردلاورخان کے بیٹے عدنان خان اوربھائی اعظم خان دونوں 5دسمبر کو جے یوآئی میں شامل ہوں گے ،عدنان خان اور اعظم خان 5 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں مفتی محمود مرکز میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اعظم خان پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں ،اعظم خان نے 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی وزیر محمدعاطف خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور دوسرے نمبرپررہے۔عدنان خان نے گزشتہ الیکشن میں رکن اسمبلی طفیل انجم کے ساتھ انتخابی میدان میں مقابلہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Read  "We have no objection to the names of Chaudhry Parvez Elahi," Malik Ahmed Khan issued an important statement on the issue of the appointment of caretaker chief minister.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,743FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest