Wednesday, March 29, 2023

میرے ضمانتی کو رات کو کسی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، شیخ رشید

لاہور   عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قبرستانوں میں جا کر دیکھیں بورڈ لگے ہوئے ہیں کہ اگر کفن دفن کے پیسے نہیں تو  فلاں نمبر پر کال کر لیں ، کل رات میرے  ضمانتی کو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے  فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  سیاست یہی ہے کہ کسی کو اہل کر کے عمران خان کو نا اہل کیا جائے ، یہ اداروں کی نہیں بلکہ چند  لوگوں کی خواہش ہے ،  یہ اس میں ناکام ہوں گے ، 13 جماعتیں اور بعض لوگ  عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں ، میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں  کہ قومی سلامتی  اور قومی دفاع  ، اثاثوں کا دفاع ، قوم کا جوش جذبے سے کیا جا سکتا ہے ، کوئی شخص  ادارے سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سےبڑا نہیں ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے خلاف  مقدمہ درج ہوا ، کل میرے چیف سپورٹر اور  ماجد ستی کو سکس روڈ پر 2موٹر سائیکل سواروں نے شہید کر دیا ، وہ پی ٹی آئی کاورکر تھا ، مجھ پر جتنے بھی کیسز تھے  اس میں اسی  نے میری ضمانت دی ہے ۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ  آپ الیکشن کب تک دیکھ رہے ہیں  جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں  الیکشن  اسی سال  ہوتے دیکھ رہا ہوں ، غریب آدمی کیلئے تو  عذاب ہے ،  ادھر سیلاب ہے ، ادھر  عذاب ہے جہاں سیلاب نہیں آیا وہاں  شہباز شریف کا عذاب آیا ہے ، آٹے کا بھاؤ دیکھ لو ،  وہ منحوس گھڑی تھی جب شہباز شریف کو  زرداری نے دھکا دیا ، پی ڈی ایم ٹوٹنے والی ہے ،جلد ہی ن اور ش آمنے  سامنے ہوں گی ۔

Read  Strict action against those who do not close business after 10 pm, shops and restaurants are closed

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ  آپ لندن سے ہو کر آ گئے ہیں گیٹ نمبر 4کب جائیں گے جس  پر شیخ رشید نے کہا کہ میں لندن نہیں دبئی گیا تھا ، عمرہ پر جانے والا ہوں  مگر  اوپر نیچے کیسز کی تاریخیں ہیں ، 5، 7، آٹھ اور 13 تاریخ کو کیس کی سماعت ہے ، فی الحال تو  اپنے ضمانتی کی نماز جنازہ  کے بعد  ضمانت کرانے جاؤں گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,751FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest