) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوگیا جس میں طالبات کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مرد طلباء کو بھائی کہنے کی بجائے ان کے نام سے پکارا جائے ، بعدازاں اس نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے نمل کی انتظامیہ نے اسے جعلی قراردیدیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطانق سوشل میڈیا پر نمل یونیورسٹی کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہیں بول سکتیں انہیں ان کے نام سے مخاطب کیا جائے، یہ فیصلہ لڑکوں کے جذبات مجروح ہونے سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔
اس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
ترجمان یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے۔