لاہورمیں ٹرین کے آگے لیٹ کر خودکشی کرنے والا ایم بی بی ایس کا طالب علم باپ کی وفات سے دلبرداشتہ تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کے انکار کے باوجود پوسٹ مارٹم کروا کر خودکشی کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شور کوٹ جھنگ کا رہائشی 23 سالہ قاسم فاروق علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کاطالب علم تھا، اس کے والد کا کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوا تو وہ ڈپریشن میں چلا گیا، ایک دن کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر آیا اور ٹرین کے آگ لیٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا بڑا بھائی ڈاکٹر بلال گنگا رام اسپتال میں تعینات ہے، اس نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا ہے لیکن پولیس نے شواہد اکٹھے کر کےلاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے، پولیس کے مطابق خودکشی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔