ایشیا کپ میں پاکستان اور روایتی حریف ایک بار پھر سے مدمقابل آ گئے ہیں، جس کیلئے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو بھارت سے جیتنا ہے تو حریف ٹیم کو 150سے کم سکور پر آؤٹ کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی وی پر پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پہلے بھی انڈیا سے ہار چکے ہیں لیکن تب حالات مختلف تھے لیکن اگر اب جیتنا ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو چاہیے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو 150سے 160کے سکور کے اندر اندر آؤٹ کریں اگر سکور اس سے اوپر جاتا ہے تو مومنٹ انڈین ٹیم کی طرف جا سکتا ہے۔
سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاور پلے میں وکٹس لینی ہوں گی ۔