Thursday, March 23, 2023

“پاکستان کو مبارک ہو” ایم کیو ایم سے معاملات طے پانے کے بعد بلاول کا پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ساتھ معاملات طے پانے کی تصدیق کردی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا “متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اس معاہدے کی توثیق کریں گی، اس کے بعد میڈیا کے ساتھ صبح اس کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔پاکستان کو مبارک ہو۔”

دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کردی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ایک ٹویٹ میں کہا “متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔”

Read  میرے سینے میں بھی راز دفن کرنے کے لیے
یہ مناسب وقت نہیں، عثمان بزدار

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest